کوئٹہ: جمیعت علمائے اسلام کے زیر اہتمام الیکشن کمپین کا آغاز ہوگیا

حلقہ این اے 263/ پی بی 42 کے امیدوار نے فیتا کاٹ کر افتتاح کیا

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا جمعہ 29 دسمبر 2023 15:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2023ء) جمیعت علمائے اسلام کے زیر اہتمام الیکشن کمپین کا آغاز ہوگیا اسی سلسلے میں حلقہ این اے 263 و پی بی 42 کے آفس کا افتتاح جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار برائے قومی اسمبلی مفتی روزی خان نے فیتا کاٹ کر کیا اس موقع پر حلقہ پی بی 42 سے جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا شعیب بھی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت موجود تھے, میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، بلوچستان کی عوام کا اعتماد ہم پر ہے، عوام کی خدمت کے جزبے سے الیکشن میں اتریں ہیں، الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر عوام کی خدمت کریں گے، افتتاحی تقریب کے موقع پر ضیافت، مولانا عبدلرحمان رفیق، حاجی ولایت, چودھری ریاض و دیگر موجود تھے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں