یوم پاکستان انجمن رزم سلطان کک باکسنگ چیمپین شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا بدھ 27 مارچ 2024 14:35

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2024ء ) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام ہونے والے یوم پاکستان کھیلوں کے مقابلے اختتام کی جانب گامزن، کوئٹہ میں یوم پاکستان انجمن رزم سلطان کک باکسنگ چیمپین شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی اس چیمپین شپ میں کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی چیمپین شپ کے مہمان خاص  ملک بلال بڑہچ اور اشرف اغا تھے بلال بڑہچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی اس رمضان مبارک میں بھی  بچوں نے  زبردست کھیل کھیلا اور اکیڈمی  کے لیے ایک ماہ کا کرایہ اور 20 ہزار اکیڈمی کے لیے  اعلان کیا  اشرف اغا نے  خطاب کرتے ہوئے کہا  میرے دروازے ہمیشہ کھلاڑیوں کے لیے  کھلے ہوں گے  مہمان خاص نے کھلاڑیوں کو مڈل پہنائے  اور افیشلز کو شیلڈ دیے اخر میں  انجمن  رزم سلطان کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر  سلمان نور خلجی  اور سینیئر نائب صدر عبداللہ رند نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں