دینی اداروں نے اسلام کی فکری اور نظریاتی اور ملک کی جغرافیائی سراحدات کاتحفظ ہمیشہ اپنے خون وپسینہ سے کیا ہے ،مولانا عبدالقادر

جمعہ 21 فروری 2020 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنوینئرمولانا عبدالقادر جامعہ نعمانیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے تعلیمات نسل درنسل، سینہ بہ سینہ بطور امانت منتقل کرنامدارس دینیہ کے مرہون منت ہیاہل مدارس نے آج تک اپنی تمام خواہشوں کو قربان کرتے ہوئے اپنی زندگیاں صرف اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے وقف کردی ہوںامت مسلمہ کوحریت وآزادی کا جینا سکھایاان دینی مدارس نے نہ صرف مسلمانان برصغیر بلکہ پورے عالم اسلام کو قابل فخر سپوت عطاء کئے انہوں نے کہا کہ دینی اداروں نے اسلام کی فکری اور نظریاتی اور ملک کی جغرافیائی سراحدات کاتحفظ ہمیشہ اپنے خون وپسینہ سے کیا ہے آج بھی ملک دشمن اورطاغوتی قوتوں کو سب سے زیادہ خطرہ اور خوف انہیں مدارس اور مدارس کے انہیں درویش صفت علماء اورطلباء سے ہیں وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر یہ مدارس اور یہ علما باقی رہیں گے تو ممکن نہیں کہ مملکت خدادپاکستان اور مسلمانوں کے ایمان و عقیدہ اور ان کے اسلامی شعار و تشخصات و امتیازات کو مٹاسکے انہوں نے کہاآج دینی مدارس پر دہشت گردی کی مہر ثبت کرنے کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں لیکن ان کی ناپاک سازشیں ہروقت دم توڑ چکے ہیں انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں مدارس دینیہ دشمنی کی پرانی وبا عالمی صہیونی کاایجنڈاہے وہی شہ سرخیاں لبرل اورسیکولردماغوں میں گھسی ہوئی ہیں کہ گزشتہ پندرہ بیس سالوں سے حکومتوں اور میڈیا نے عالمی قوتوں کی زیر سرپرستی دینی مدارس کو بدنام کرنے کی طرح طرح کی سازشیں کئے اور دینی مدارس کومختلف منفی پروپینگڈوں کبھی منشیات‘ کبھی جہالت اور کبھی انتہاء پسندی کے نام سے بدنام کیا جارہاہے، الزامات اور میڈیا ٹرائل دینی مدارس کا کیا جارہاہے نئے پاکستان کا یہ پرانا اور بوسیدہ مزاج بتا رہا ہے دین دشمنی کو پروان چڑھایاجارہاہے منشیات کیسز میں دینی مدراس کے کسی ایک شخص کا بھی نام شامل نہیں، مگر اس کے باوجود حکمرانوں کا نشانہ دینی مدارس ہی رہیں گے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں امت مسلمہ کی بقاء ہے مدارس اسلامیہ دین اسلام کے دفاعی قلعے ہیں امت مسلمہ کے عقائدکے دفاع اور فروغ دین واشاعت اسلام کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حکمران مدارس کو نہ چھیڑاجائے جنہوں نے مدارس کے خلاف اقدام کیا ہے وہ زلت اوررسوائی کانشان بن چکے ہیں مدارس قائم ودائم ہے لیکن ان کے نام ونشان مٹ چکے انہوں نے کہا کہ ان دینی مدارس مسلمانان برصغیر بلکہ پورے عالم اسلام کو قابل فخر سپوت عطاء کئے جنہوں نے امت مسلمہ کوآزادی اور حریت کی راہ دکھائی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں