میرٹ پر تو پرچون یا سبزی کی دوکان پر سیلز مین بھی نہیں لگ سکتے، سرکاری نوکری تو ناممکنات میں سے ہے ،قاسم خان سوری

پیر 19 اکتوبر 2020 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرٹ پر تو پرچون یا سبزی کی دوکان پر سیلز مین بھی نہیں لگ سکتے سرکاری نوکری تو ناممکنات میں سے ہے انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی ویڈیو تقریر بھی شیئر کی ہے۔ ** *** 19-10-20/-365 #h# دو جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگیں، 25اکتوبر کاکوئٹہ جلسہ جمہور کی آواز بن کر تبدیلی کی راہ ہموار کرے گا،جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ #/h# ٌکوئٹہ (آن لائن)دو جلسوں سے ٹانگیں کانپنے لگیں 25اکتوبر کاکوئٹہ جلسہ جمہور کی آواز بن کر تبدیلی کی راہ ہموار کرے گا جمعیت علما اسلام کے کارکن عوامی رابطہ مہم تیز کریں ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی سالار حافظ مجیب الرحمن ملاخیل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے گجرانوالہ اور کراچی کے تاریخ ساز جلسے کے انعقاد سے عوام دشمن حکمرانوں سے بیزاری کا اعلان ہے اسی طرح 25 اکتوبر کو ہونے والے جلسہ عام کی میزبانی اہلیان کوئٹہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کی کامیابی کیلئے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نے بنیادی یونٹوں کی سطح پر تیاریاں شروع کی ہیں اور اپنے تمام کارکنوں کو پابند کیاگیا ہے کہ وہ عوام الناس تک پیغام پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں کیونکہ یہ جمہوریت پسندوں کی ہی کوالٹی ہے کہ ملک کے بچا کی خاطر انہوں نے تمام تر اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوگئے ہیں انہوں نے مرکزی حکومت کی سازش پر کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور کمرے کے دروازے توڑ کر چار دیواری کے تقدس اور خاتون کی حرمت کی پامالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کہا تھا کہ یہ لوگ پاکستانی روایات سے آشنا تک نہیں جو ہم پر مسلط کئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

** ** 19-10-20/-366 #h# -کراچی،نارتھ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار سوارخاتون جاںبحق ق*مقتولہ معروف سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی اور ایک بچی کی ماں تھی #/h# ةکراچی(آن لائن)نارتھ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار سوارخاتون جاںبحق ہوگئیں، مقتولہ معروف سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی اور ایک بچی کی ماں تھی۔

تفصیلا ت کے مطابق نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک اے نزد انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے والی گلی میں موٹرسائیکل سوار د وملزمان نے چلتی کار پر فائرنگ کرکے کار سوار خاتون کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے،مضروبہ کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پرپہنچی گئی،ایس ایچ او سید راشد کے مطابق مقتولہ کی شناخت 25 سالہ فاطمہ دختر فیروز کے نام سے ہوئی،جو معروف سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی تھی،جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک 30 بور پستول کا خول اپنی تحویل میں کرلیا،ایس ایچ او کے مطابق فاطمہ کو گردن پر لگنے والی گولی جان لیواثابت ہوئی،فاطمہ کو ذاتی دشمنی میں قتل کیا گیا، مقتولہ کا اپنے شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا، مقتولہ کو تین چار سال قبل شوہر نے طلاق دے دی تھی،وہ ایک بچی کی ماں تھی،جو گلشن اقبال بلاک تیرا ڈی کی رہائشی تھی،ایس ایچ او کے مطابق مقتولہ کے والد مقدمہ کے لیئے تھانے پہنچ گیا ہے، مقدمے میں ممکنہ طور پر سابق شوہر نامزد ہوسکتا ہے،جبکہ مقتولہ کے بھائی نے فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ وہ فاطمہ کو شدید زخمی حالت میں عباسی اسپتال لے کر پہنچے جودوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، فاطمہ کے پاس موبائل فون ، رقم اور دیگر تمام اشیا موجود ہیں۔

۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں