17رمضان المبارک 2 ہجری غزوہ بدر غلبہ حق کا دن ہے،سنی علماء کونسل کوئٹہ

جمعہ 29 مارچ 2024 20:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) سنی علماء کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد ، قاری محمد ایوب انصاری ، مولانا مقبول الرحمٰن شاہ ، مولانا فضل احمد صدیقی ، محمد آصف مینگل ،قاری نذیر احمد فاروقی ،شکیل احمد گجر ، میر عبدالمالک رند و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس جنگ میں مسلمانوں کے فتح نے واضح کردیا کہ اسلام حق اور کفر وشرک باطل ہے ، غزوہ بدر وہ فیصلہ کن اور تاریخ ساز جنگ تھی جس میں ملت اسلامیہ کی تقدیر اور دعوت حق کی مستقبل کا فیصلہ ہوا یوم الفرقان یعنی حق اور باطل میں فرق کا دن غزوہ بدر کے واقعہ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ دشمن کی کثرت اور مال و متاع کچھ بھی نہیں ہے بلکہ اصل طاقت اللہ رب العزت کی ہے اس کی مدد و نصرت شامل حال ہو تو کفر کی طاقت کوئی معنی نہیں رکھتا ،شرکائے بدر کی عظمت کو سلام۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں