}کیچ مزدوروں کے قتل،ہرنائی واقعہ کی مزمت کرتا ہوں،میاں خان بگٹی

اتوار 28 اپریل 2024 22:45

غ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی وڈیرہ میاں خان بگٹی نے تربت کے علاقے تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مزدوروں کے جاں بحق اور ہرنائی میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔جاری کردہ بیان میں رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ تمپ کے علاقہ سرنکن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو غیر مقامی افراد (مزدوروں)کو قتل کردیا ہے،دونوں افراد مزدوری کی غرض سے وہاں گئے تھے، مزدوروں کو قتل کرنے کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں سیکورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا،دہشت گردوں نے سنجاوی روڈ،ہرنائی پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی،سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرے زخمی بھی ہوئے،معصوم جانیں بچ گئیں،سیکورٹی فورسز خراج تحسین کے لائق ہے۔

(جاری ہے)

وڈیرہ میاں خان بگٹی نے کہا کہ کیچ میں دو مزدوروں کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔نام نہاد دہشت گردوں نے دو معصوم پاکستانیوں کو شہید کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں مظلوم بے گناہ اور نہتے مزدوروں کے پسماندگان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرنائی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں