ڈیرہ غازی خان میں گندم اورآٹا کی غیر قانونی ترسیل پر 317گاڑیاں بند، 75 افراد گرفتار

جمعہ 28 اپریل 2023 22:07

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2023ء) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت ڈیرہ غازی خان میں رواں ماہ کے دوران گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل پر 317 گاڑیاں بند کرکے 75 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ 8342 میٹرک ٹن گندم اور 107 میٹرک ٹن آٹا ضبط کیا گیا۔یہ بات کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں بتائی گئی۔

چاروں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں سینسس،چیف سیکرٹری پنجاب کے 26 انیشیٹوز پر عملدرآمد اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ دو روز کے اندر مکمل باردانہ کے اجراء اور مکمل ٹارگٹ سات لاکھ تین ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری چھ روز کے اندر مکمل کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ڈویژن کے چاروں اضلاع راجن پور، ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور لیہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 87 کاروباری مراکز سر بمہر،154 مقدمات درج کرکے 498 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار اور 71 لاکھ 24 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ذخیرہ کی گئی اور غیر قانونی ترسیل پر تحویل میں لی گئی گندم بحق سرکار ضبط ہوگی اور کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔کاشتکار ضرورت سے زائد گندم محکمہ خوراک کو فروخت کریں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں