8فروری کو مسلم لیگ ن بھاری مینڈیٹ کیساتھ فتح سے ہمکنار ہوگی، شہباز شریف

منگل 30 جنوری 2024 00:20

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جمہوری اقدار کی ترویج کیلئے ہمیشہ مثبت کردار کی متحمل رہی ہے۔ ملکی تاریخ میں مسلم لیگ ن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ترقیاتی میگا پراجیکٹس کی تکمیل اور عوامی خدمت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ،راجن پور میں الیکشن مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسان، ہاری اورمزدور طبقہ کی ترقی ہماری جماعت کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔

میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں جنوبی پنجاب کے اس آخری ضلع اور لاہور میں فرق کئے بغیر عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کمی نہ کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ راجن پور ضلع مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔ اور یہاں ہمارے امیدواران کی کامیابی یقینی ہے۔ عوام ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور خوشحال پاکستان کیلئے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز کو کامیاب کرائیں اور 8فروری کو اپنا جمہوری رائے حق دیہی استمعال کریں۔

میاں محمد شہباز شریف نے کہاکہ اقتدار میں آتے ہی یہاں کی محرومیوں کے سوفیصد ازالہ کو یقینی بنائیں گے۔ یہاں یونیورسٹی، سمیت میگا پراجیکٹس دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکمران نے اپنی ناقص پالیسی کیوجہ سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا اب عوام 8 فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت سے انکے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ جلسہ میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداران اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں