راولاکوٹ، مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تاریخ ساز اجتماع کے انعقاد کے انتظامات کیلئے اجلاس کا انعقاد

بدھ 15 نومبر 2023 18:36

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2023ء) ڈویژنل کمپلیکس راولاکوٹ میں فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے تاریخ ساز اجتماع کے انعقاد کے انتظامات کرنے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر پونچھ راولاکوٹ ممتاز کاظمی نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یہ خطہ غازی ملت سردار ابراہیم خان،کیپٹن حسین خان شہید،جیسے دلیروں کا خطہ ہے ہم یہاں پر فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے مظالم کیخلاف تاریخ ساز اجتماع کریں گے ہم وہاں جا نہیں سکتے لیکن آواز بلند کرسکتے ہیں اور فلسطینیوں کیلئے مستند ذرائع سے مالی امداد بھیجوا سکتے ہیں۔

وہاں ہماری عمارتیں،ہسپتال،اورسکول تباہ ہوچکے ہیں اور انہیں ہماری امداد اور حمایت کی شدید ضرورت ہے ہم مشترکہ فورم بناکر تاریخ کروائیں گے اساتذہ کرام بچوں کو اس اجتماع میں لانے سے پہلے انہیں فلسطین واسرائیل کی صورتحال سے مکمل طور پر اگاہ کریں اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ)پونچھ راولاکوٹ سردار جمشید خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) پونچھ راولاکوٹ سیدہ شہناز گردیزی،پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ سردار عمر فاروق،اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ سردار مشتاق احمد خان،ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ آفتاب احمد،سرکاری ونجی تعلیمی ادارہ جات کے سربراہان،پرنسپلزو صدر معلمین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) پونچھ راولاکوٹ سردار جمشید خان نے کہاکہ اس تاریخ ساز اجتماع کے انعقاد کیلئے بھرپور تعاون کریں گے تمام متعلقہ تعلیمی ادارے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر پونچھ راولاکوٹ نے شرکاء کی تجاویز اور آراء سنیں ورکنگ کمیٹی قائم کی اور ہدایات جاری کیں۔اجلا س کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس نے فلسطینیوں کے صبرو استقامت اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں