بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر چڑی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ، ایک نوجوان زخمی

منگل 18 دسمبر 2018 22:56

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف وزری کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع اور پولیس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے چڑی کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں گائوں نکر کوٹ کا رہائشی نوجوان نشانہ بن گیا ۔ 17 سالہ عدنان گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔ زخمی نوجوان کو کہوٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں