راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ورلڈ ایگ ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

جمعہ 13 اکتوبر 2023 21:52

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2023ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ورلڈ ایگ ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیاہے، تقریب میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بحیثیت مہمان خصوصی اور سویٹ ہوم کے بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر بچوں کے درمیان کوکنگ اور ڈرائنگ کا مقابلہ منعقد ہوا۔

مقابلے میں پوزیشنز حاصل کرنے والے بچوں میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ایگ ڈے منانے کا مقصد انڈوں کی غذائی افادیت سے لوگوں میں آگاہی پھیلانا ہے،پاکستان میں پولٹری کی صنعت معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،غذائی قلت کے خاتمے کے لیے پولٹری سیکٹر کا کردار انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی فروخت سے معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ تقریبا 15 لاکھ افراد پولٹری کے روزگار سے وابستہ ہیں، انتظامیہ انڈے سستے کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، والدین بچوں کے لیے ناشتے میں انڈے لازمی خوراک کے طور پراستعمال کریں۔ تقریب میں ڈائریکٹر فوڈ آمنہ فاروق،چئیرمین سویٹ ہوم زمرد خان،چئیرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن چوہدری اشرف سمیت راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدداران نے شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں