راولپنڈی وومین چیمبر کے زیر اہتمام دو روزہ ورثہ نمائش 16 دسمبر کو شروع ہو گی

مختلف علاقوں کے لوگ سینٹورس میں ثقافتی کھانوں ،کپڑوں اور دیگر اشیاء پر مشتمل سٹالز لگائیں گے

پیر 11 دسمبر 2023 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2023ء) راولپنڈی وومین چیمبر کے زیر اہتمام دو روزہ ورثہ نمائش 16 دسمبر کو شروع ہو گی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دل دل پاکستان نمائش کی شاندار کامیابی کے بعد دو روزہ ورثہ نمائش کاانعقاد کرے گا۔

(جاری ہے)

نمائش کا انعقاد سینٹورس ہوٹل اسلام آباد میں ہو گاجہاں پر مورخہ 16 اور 17 دسمبر کو ملک بھر سے آنے والے افراد اپنی ثقافتی اشیاء کی نمائندگی کرینگے۔

غیر ملکیوں کے علاوہ عام افراد بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔نمائش کی افتتاحی تقریب 16 دسمبر بروز ہفتہ ہوگی جبکہ اختتامی تقریب17 دسمبر کو شام 7 بجے ہو گی۔ نمائش میں بچوں اور فیملیز کیلئے مختلف تفریحی شوز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔نمائش صبح گیارہ بجے تا رات بجے تک جاری رہے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں