دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی

جمعہ 8 مارچ 2024 14:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی تاجنوری 2024)کے دوران دالوں کی درآمدات پر392.71 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.44 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات کاحجم 452.97 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،جنوری میں دالوں کی درآمدات پر47.48 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجودسمبرمیں 40.11 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 32.83 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 کے دوران ملک میں دالوں کی درآمدات پر748.045 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں اشیائے خوراک کی مجموعی درآمدات پر4.178 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.075 ارب ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں