مندرہ پولیس کی کارروائی، کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 20:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) مندرہ پولیس کی کارروائی میں کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو چند دنوں میں گرفتار کر لیا،ملزم ناہید عباس نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر ذاتی رنجش پر کلہاڑیوں کے وار کرکے عدیل کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیاگیا تھا، ملزم کے ساتھی کو بھی گرفتار کیاجائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں