ماڈل کورٹس نے قتل کی18اور منشیات کی53مقدمات سنائے

جمعرات 25 اپریل 2019 00:01

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے کہاہے کہ ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز کے ملک بھر کی 116 ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر71مقدمات کا فیصلہ سنا یا جن میں قتل کی18اور منشیات کی53مقدمات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سہیل ناصر نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ ملک بھر کی تمام عدالتوں نے 573 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ماڈل کورٹس کے فیصلوں میں02مجرمان کو سزائے موت اور02کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر56 مجرمان کو56سال9 ماہ اور5دن قیدسمیت 19لاکھ60ہزاردوسو روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں