صحت مند زندگی کیلئے کھیل از حد ضروری ہے، ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال

ہفتہ 17 اگست 2019 17:42

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) صحت مند زندگی کیلئے کھیل از حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں چکری روڈ پر منعقدہ جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیل ایک صحتمند تفریح ہے، کھیل انسان کے جسم اور دماغ کو صحتمند رکھتا ہے، اس لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ضروری ہے، ملک پاکستان کو ایسے ہی باصلاحیت صحتمند جسم اور دماغ والے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو ملک کی باگ ڈور بہتر انداز میں سنبھال سکتے ہیں اور انہی سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں