جمہوریت کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور جیالوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،نرگس فیض ملک

پیر 16 ستمبر 2019 22:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے لیئے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور جیالوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،پیپلزپارٹی نے روز اول سے جمہوریت کی بقا کے لیئے اپنا کردار ادا کیا ،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کی بقا کے لیئے اپنی جان تک قربان کردی پر ڈٹی رہیں،سابق صدر آصف علی زرادری نے پارلیمنٹ کو اختیارات دیکر جمہوریت کو مضبوط کیا ،صوبوں کو حقوق دیئے ،بلاول بھٹو زرادری بھی نانا اور ماں کے مشن کع آگے لیکر بڑھ رہے ہیں اور انہوں نے کھل کر کہا ہے آ ج بھی پیپلزپارٹی جمہوریت کی بقا کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور جمہوریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگی بلاول بھٹو نے کشمیر پر واضح موقف دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ،پیپلزپارٹی کی رہنما نرگس فیض ملک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے زیادہ جمہوریت کے لیئے کس نے قربانیاں دی ہم ہر صورت میں جمہوری نظام کی بقا کے لیئے لڑتے رہیں گے ،سابق صدر آسف علی زرداری کے پاکستان کھپے نعرے کے بعد بہترین سیاسی حکمت عملی اور مفاہمت نے جمہوریت کو مضبوط کیا جسکی وجہ سے پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سال کا دور کامیابی سے مکمل کیا بلکہ تاریخی فیصلے کیے جنکو یا د رکھا جائے گا جسمیں اٹھارویں ترمیم،انیس سو تہتر کے آئین کو اصلی حالت میں بحال کرنا ، حقوق بلوچستان اور پارلیمنٹ کو اختیارات سمیت دیگر شامل ہیں انکا کہنا تھا کہ آسف علی زرداری پہلے بھی جیلوں میں رہے اب وہ جھکے نہیں جمہوری نظام کو پٹڑی سے نہیں اترنے دیں گے جیالے بلاول بھٹو کی قیادت میں قائدین کا مشن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سابق صدرآصف علی زرادری اور فریال تالپور کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں