وزارت صحت کی مدد سے 4 بڑے ائیرپورٹس پر کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے تھرمل سکینر نصب کر دیئے گئے

جمعہ 24 جنوری 2020 00:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) وزارت صحت کی مدد سے 4 بڑے ائیرپورٹس پر کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے تھرمل سکینر نصب کر دیئے گئے،تھرمل سکینر کراچی ،لاہور،اسلام آباد اور باچاخان ائیرپورٹ پر نصب کئے گئے ،تھرمل سکینر مسافر کے درجہ حرارت کی پیمائش کرے گا ، تھرمل سکینر بین الاقوامی ارایول لاونج میں لگائے گئے ہیں،اگر وائرس کی تصدیق ہو گئی تو محکمہ ائیر پورٹ ہیلتھ کے بنائے گئے قرنطینہ میں بھیج دیا جائیگا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں