اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں،دو، د کانیں سیل کر دی

پیر 18 مارچ 2024 17:22

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کلرسیداں اور نواحی علاقے چوکپنڈوری میں حکومتی نرخوں پر عمل نہ کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائی کی اور دو دوکانیں سیل کر دی چوکپنڈوری میں گرانفروشی پر کریانہ سٹورز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومتی نرخوں پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں اور گرانفروشوں کے خلاف وزیراعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بھرپور کاروائیاں جاری ہیں اور حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا کلرسیداں کے عوام نےاسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کو سراہا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں