کلرسیداں ، ٹریفک بے ضابطگیوں پر 1535 گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری

بدھ 3 اپریل 2024 21:59

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ٹریفک پولیس کلرسیداں نے گزشتہ ماہ ٹریفک بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیوں میں 1535گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری کئے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر عامر الرحمان،بیٹ آفیسر عادل منیر،وسیم ملک اور سہیل صابرنےدیگر سٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 1535 گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری اور 9لاکھ 55ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا، بغیر لائسنس متعددگاڑی مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے ، اس کے علاوہ شہر میں موجود ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا اور کائٹ فلائنگ میں استعمال ہونے والی خونی ڈور سے بچنے کیلئے سیفٹی اینٹینا بائیکس پر لگائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں