جڑواں شہروں میں بارش،واسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

ایمر جنسی نافذ،چھٹیاں منسوخ ،ہیوی مشینری اور اضافی عملہ تعینات

پیر 15 اپریل 2024 21:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی نے جڑواں شہروں میں علی الصبح سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال اورمحکمہ موسمیات کی طرف سے راولپنڈی میں بارشوں کی پیشگوئی سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ کر دیا ہے اس مقصد کے لئے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر کے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ شہر میں ہیوی مشینری اور اضافی عملہ تعینات کر دیا گیاہے ترجمان کے مطابق واساکے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سلیم اشرف بذات خود تمام امور کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ واسا کا عملہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب میں مصروف ہے نالہ لئی اور شہر کے بڑے نالوں کی بھی مانیٹرنگ کی جاری ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرواسا کا عملہ پوری طرح متحرک ہے تاہم ہلکی بارش ہونے کیوجہ سے شہر میں کہیں بھی پانی کھڑ اہونے کی شکایت نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں