ٹیکسلا کی حدود میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گینگز کے پانچ ملزمان گرفتار،مسروقہ نقدی و اسلحہ برآمد

منگل 16 اپریل 2024 18:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیت گینگز کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ نقدی اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گینگ کو گرفتاکر لیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جنت گل اور ساتھی جنید اقبال شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم ایک لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔

دریں اثناء ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت جہانزیب،شاکر اور ذبیع اللہ کے نام سے ہوئی،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کوشناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں