راولپنڈی ،ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب پانچ ملزمان گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 22:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) تھانہ ٹیکسلا پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 5ملزمان گرفتارکر کے مسروقہ رقم 1 لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا پہلی کاروائی میں پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتاکر لیا گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جنت گل اور ساتھی جنید اقبال شامل ہیں جن سے مسروقہ رقم 1 لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوادوسری کاروائی میں پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب جہانزیب،شاکر اور ذبیع اللہ کو گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہواپولیس کے مطابق ملزمان کوشناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں