سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔ آ ئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے اسپن کئی غلام خان کے مقام پر پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی، شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تمام دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے بارہا کہتا رہا ہے کہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے اور توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ سکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں