پاک فوج شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کا سہارا بن گیا

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں یتیم بچوں کی کفالت کیلئے پاک فوج کی جانب سے آغوش ہاسٹل کا قیام

جمعرات 18 اپریل 2024 20:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پاک فوج شمالی وزیرستان کے یتیم بچوں کا سہارا بن گیا، شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں یتیم بچوں کی کفالت کیلئے پاک فوج کی جانب سے آغوش ہاسٹل کا قیام، آغوش ہاسٹل میں اس وقت 75 طلباء زیرِ کفالت ، تمام طلباء کو مفت رہائش اور کھانا کی فراہم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پاک فوج کی جانب سے 2023 میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے آغوش ہاسٹل کا افتتاح کیا گیا، 100 طلباء کی گنجائش کے ساتھ تعمیر ہونے والے آغوش ہاسٹل میں اس وقت 75 طلباء زیرِ کفالت ہیں ، طلباء کو سائنسی ودینی علوم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مساوی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ ہاسٹل میں تمام طلباء کو مفت رہائش اور کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے ، اس اہم سنگِ میل کا مقصد یتیم اور بیسہارا بچوں کو آگے بڑھنے اور معاشرے کا کار آمد شہری بننے کا موقع فراہم کرنا ہے ، اہلِ علاقہ نے اس کارِ خیر پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج کی اس کاوش کی وجہ سے اب یتیم بچے جدید علوم سے بہرہ مند ہونگے اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں