پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام رواں ماہ رنگا رنگ جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا، احمد حسن رانجھا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)راولپنڈی کے زیر اہتمام رواں ماہ 26 سے 28 اپریل تک علامہ اقبال پارک میں رنگا رنگ جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کے مطابق جشن بہاراں فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں آتش بازی اور لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو پیش کئے جائیں گے اور تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول کی تقریبات علامہ اقبال پارک راولپنڈی میں منعقد کی جائیں گی۔

تین روزہ فیسٹیول میں گھوڑا ڈانس اور نیزہ بازی کے خصوصی پروگرام بھی شامل کئے گئے ہیں اور فیملی گالا میں لائیو سٹیج شو، فلاور شو، فوڈ سٹالز اور عوم میں شجرکاری مہم کے حوالے سے خصوصی طور پر پودے بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا نیزہ بازی شو اپریل 27-28 کو گورکھپور میں منعقد کیا جائے گا جہاں پر خصوصی طور پر نیزہ بازی کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ نیزہ بازی پروگرامز میں پنجاب بھر سے نیزہ بازی کی مشہور ٹیمیں حصہ لیں گی۔جشن بہاراں کے شوز میں شہریوں کا داخلہ مفت ہو گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جشن بہاراں فیسٹیول کے پروگرام عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے حوالے سے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام معیاری تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں