راولپنڈی میں امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ اور انتظامات کو مزید مؤثر اور جامع بنایا گیا ہے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی کے زیر انتظام امتحان انٹر میڈیٹ پہلا سالانہ2024؁ء بروز جمعۃ المبارک مورخہ19اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔ تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں. 195امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ضلع اٹک میں 29، ضلع چکوال میں 30، ضلع تلہ گنگ میں 12، ضلع جہلم میں 29، ضلع مری میں 08، ضلع راولپنڈی میں 87بنائے گئے ہیں۔

تمام امتحانی عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جائے گی، موبائل انسپکٹر، چیئرمین سکواڈ، دسٹرکٹ ویجلینس کمیٹیاں، امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان نے کہا ہے کہ تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نقل کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

بوٹی مافیا کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے۔ نقل کرنا اور کروانا جرم ہے۔ پنجاب یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مال پریکٹس1950؁ء (Amendment Ordinance) اور ”The Prevention of Electronic Crimes Act 2016“ کے تحت سوالیہ پرچہ کی تصویر بنانا شیئر کرنا سنگین جرم ہے اور کسی اُمیدوار کی جگہ امتحان دینا Impersonation/ تلبیس شخصی کے زمرے میں آتا ہے۔ جس کی سزا تین ماہ قید پچاس ہزار روپے جرمانہ ہے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی دائریکٹر کالجز، سی۔ ای۔ اوز ایجوکیشن اور ضلع انتظامیہ بورڈ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر امتحان انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ2024؁ء کے امتحانی مراکز کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کریں گے اور اپنی رپورٹ بورڈ کو بھجوائیں گے۔ ان رپورٹس کی روشنی میں امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ اور انتظامات کو مزید مؤثر اور جامع بنائیں گے۔

تمام امتحانی عملے کی فہرستیں بشمول ڈسٹریبوٹر انسپکٹر، ریزیڈنٹ انسپکٹر، موبائل انسپکٹر، سپرنٹنڈنٹ مرکز، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مرکزاور نگران شامل ہیں انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ شیئر کر لی گئی ہیں۔ اسپیشل برانچ تمام امتحانی مراکز کی خفیہ نگرانی بھی کریں گی اور اپنی رپورٹ بورڈ کو ارسال کریں گی۔انہوں نے مذید کہا کہ شاملِ امتحان اُمیدواران کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی کے ساتھ مل تمام انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں