عمران خان ہی عوامی امنگوں کے ترجمان اور پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں،سردار رفیق حیدر لغاری

پیر 23 جولائی 2018 22:07

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) حلقہ این اے 180کے عوام تحریک انصاف کے ایماندار امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کروائیںتاکہ عوام کی محرومیوں اور پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے ، نیک اور ایماندار قیادت کا انتخاب کئے بغیر مسائل کا حل ناممکن ہی' سابقہ ادوار میں عوام کو محرومیوں اور پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا گیاعمران خان کے مشن کو گلی گلی پہنچا کر ثابت کریں گے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی عوامی امنگوں کے ترجمان اور پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیدوار تحریک انصاف حلقہ این اے 180سردار رفیق حیدر لغاری نے مختلف یونین کونسلوں' گائوں اور چکوک میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوںنے کہاکہ عوام کے پاس اب وقت ہے کہ وہ عمران خان کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیاب کروائیں تاکہ ان کے علاقوںمیں تعمیرو ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو سکے۔انشا اللہ 25جولائی پی ٹی آئی کے امیدواروںکی کامیابی کا دن ہو گا اور حلقہ این اے 180تحریک انصاف کا گڑھ ثابت ہو گا علا قہ کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خو د کو وقف کر دیا ہے۔ اس موقع پر مختلف برادریوں کی سرکردہ شخصیات نے سردار رفیق حیدر لغاری کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں