پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو گروپوں کے مابین تصادم،6افرد شدید زخمی

لڑائی لیگی امیدوارایم این اے اور ایم پی اے گروپوں کے مابین ہوئی

منگل 24 جولائی 2018 22:06

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو گروپوں کے مابین تصادم میں 6افرد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کی کارروائی شروع کر دی ۔لڑائی لیگی امیدوارایم این اے اور ایم پی اے گروپوں کے مابین ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق کونسلر بلدیہ میاں فرہاد علی جو گزشتہ روز اپنے حلقہ ٹبہ ظاہر پیر میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کی نگرانی کر رہے تھے اسی دوران سابق کونسلر ور ہنما مسلم لیگ ن رانا صدیق احمد کا بیٹا رانانعمان آگیا اورکام بند کروانے کا کہا جس پر میاں فرہاد علی اوررانا نعمان میں جھگڑا ہو گیا۔

دونوں اطراف سے لڑائی جھگڑا تصادم کی شکل اختیا رکر گیا ، ڈنڈوں، سوٹوں ، مکوں او ر آہنی راڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں میاں فرہاد کے بھائی تحصیل صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ میاں ناصر علی کا ایک بازو ٹوٹ گیا ‘ میاں فرہاد ‘ رانا صدیق سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی اوحیم یارخان‘ڈی ایس پی صادق آباد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ میاں فرہادعلی ‘میاں ناصر علی لیگی امیدوار حلقہ این اے 180سردار ارشدلغاری گروپ اور رانا صدیق احمد لیگی امیدوار حلقہ پی پی 267چوہدری محمدشفیق گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں