نیشنل انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ دفاعی چمپئن سندھ نے جیت لیا،سندھ نے فائنل میں ناردرن کو 194 رنز سے شکست دے دی

منگل 1 دسمبر 2020 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) نیشنل انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ دفاعی چمپئن سندھ نے 194 رنز سے جیت لیا، کے آر آیل گراونڈ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے فائنل کے چوتھے روز ناردرن کو ٹائٹل جیتنے کیلئے 464 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم ناردرن کی ٹیم 69 اوورز میں 269 رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز میں 64 رنز بنانے والے عبدالفصیح نے سنچری اسکور کی انہوں نے 143 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے۔

محمد شیعب خان 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے انہوں نے 119 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے مارے۔ حسن عابد کیانی نے 20 ، اور مہران ممتاز نے 16 رنز بنائے۔ سندھ انڈر 19 کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عالیان محمود نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے چھ وکٹیں حاصل کیں اور اس کے لیے انہوں نے 58 رنزدیئے۔

(جاری ہے)

عبدالجلیل نے دو وکٹیں حاصل کی۔ سندھ کے کپتان صائم ایوب نے دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

سندھ کی پہلی اننگز میں 461 رنز کیجواب میں ناردرن نے اپنی پہلی اننگز میں377 رنز بنائے تھے جبکہ سندھ نے دوسری اننگز میں 379 رنز بنائے۔ صائم ایوب بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔نیشنل انڈر 19 ٹورنامنٹ میں بیٹسمین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز صائم ایوب نے حاصل کیا انھوں نی454 رنز بنائے۔بالر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز سنٹرل پنجاب کے ارحم نواب اور ناردرن کے مبصر خان نے مشترکہ طور پر حاصل کیا دونوں بالرز نے ٹورنامنٹ میں26،26 وکٹیں حاصل کیں۔

پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی دوکھلاڑیوں عدیل میواور مبصر خان کے حصے میں آیاسندھ کے عدیل میو نے 282 رنز بنائے اور 19 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناردرن کے مبصر خان نے 234 رنز بنائے اور 26 وکٹیں حاصل کیں۔ بہترین وکٹ کیپر کا اعزار سدرن پنجاب کے عبداللہ بٹ نے حاصل کیا انھوں نے وکٹوں کے پیچھے نو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چمپئن شپ جیتنے والی ٹیم کو 1.5 ملین کی انعامی رقم دی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم 750000کی انعامی رقم کی حقدار ٹھہری۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں