کراچی گیمز 2023 میں فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

جمعرات 9 مارچ 2023 17:49

کراچی گیمز 2023 میں فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2023ء) کراچی گیمز 2023 میں فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز کی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، کے ایم سی فٹ بال گرائونڈ میں کلری اسٹار بمقابلہ کیماڑی یونین کے درمیان کھیلا گیا میچ کلری اسٹار نے 0-3 سے جیت گئی، دوسرا میچ حیدری بلوچ اور کوہاٹ اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا، آخری وقت تک مقابلہ 2-2 سے برابر رہا، پنالٹی کک آئوٹ پر کوہاٹ اسپورٹس جیت گئی، پری کوارٹر کے دوسرا میچ اعظم اسپورٹس گرائونڈ میں منعقد ہوا جس میں باران محمڈن نے ساجدی محمڈن کو 1-0 سے شکست دے دی، دوسرا مقابلہ محفوظ الیون اور شاہد میموریل کے درمیان کھیلا گیا مقررہ وقت تک کسی بھی ٹیم نے گول نہیں کیا، پنالٹی کک پر شاہید میموریل 4-5 سے جیت گئی، یہ میچ فیفا کے ریفری طاہر حسن کی زیر نگرانی کھیلا گیا، یہ تمام میچز ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلے جارہے ہیں، سیمی فائنل 10 مارچ کو کے ایم سی اسپورٹس گرائونڈ اور اعظم اسپورٹس گرائونڈ ڈرگ روڈ پر 3بجے کھیلے جائیں گے، کراچی گیمز 2023 کے فٹ بال کا فائنل میچ کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم میں 12 مارچ کو 3 بجے منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں