ساہیوال، پاکپتن میں تین افراد کے قتل پانچ گرفتارملزمان جیل منتقل

منگل 26 مارچ 2019 22:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں نے ضلع کچہری پاکپتن میں وکیل کے منشی سمیت تین افراد کے مقدمہ قتل کے پانچ گرفتار ملزموں محمد احمد،غلام مصطفیٰ،محمد صابر،امداد حسین اور پولیس کانسٹیبل طالب حسین کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس فرید نگر کو حکم دیا کہ ملزموں کو 5۔

اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ملزموں نی21جنوری کو ضلع کچہری پاک پتن میں دو سگے بھائیوں افراہیم اور ابراہیم کے علاوہ وکیل کے منشی محمد یوسف کو اندھاا دھند فائرنگ کر کے گولیاں مار کر دن دہاڑے قتل کر دیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ149,148,302ت پ 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

جسمانی ریمانڈ ختم ہو نے کے بعد عدالت نے ملزموں کو جیل بھیج دیا۔

سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں نے کالعدم تنظیم کے ایک عہدیدار قاری محمد افضل پر فرد جرم عائد کر دی گئی اور مقدمہ کی سماعت 29مارچ پر ملتوی کر دی ۔سی ٹی ڈی سے تمام گواہوں کو پیش کر نے کی ہدایت کی۔14جنوری کو سی ٹی ڈی نے ایک کاروائی کے دوران مذہبی اجتماع میں مذہبی منافرت پھیلانے اور قابل اعتراض پمفلٹ تقسیم کر تے ہوئے گرفتار کر لیا تھا اور مقدمہ11۔این ،9ڈبلیو انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں