ساہیوال،جرائم پیشہ منشیات کے سمگلروں کے سہولت کار تین پولیس اہل کار گرفتار

ہفتہ 25 ستمبر 2021 19:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پولیس نے جرائم پیشہ منشیات کے سمگلروں کے سہولت کار تین پولیس اہل کاروں کو گرفتار کر لیا۔تھانہ غلہ منڈی کی پولیس کی سر کاری گاڑی کا ڈرائیور کانسٹیبل عاصم نعیم 268۔سی غلہ منڈی کے منشیات فروش پاٹے خاں کا سہولت کار نکلا جس پر اے ایس پی سٹی سلیمان ظفر نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ فتح شیر کا محرر ھیڈ کانسٹیبل غلام حسین 985۔

ایچ سی جرائم پیشہ افراد کا سہولت کار نکلا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا ۔تھانہ فتح شیر کے پولیس کانسٹیبل ارسل فرید کو جرائم پیشہ راجہ نامی کا سہولت کار پایا گیا ۔جس پر تینوں پولیس اہل کاروں کے خلاف 3مقدمات 155سی اور155ڈی پولیس آرڈر2002کے تحت درج کر کے گرفتار کر لیا اور ڈی پی او نے تینوں اہل کاروں کو معطل کر دیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں