سانگھڑ میں خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

اتوار 11 ستمبر 2022 19:20

سانگھڑ میں خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2022ء) سندھ کے شہر سانگھڑ میں 29 سالہ خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کے مطابق مقتولہ سے جنسی زیادتی کی گئی، خاتون کو تشدد اور گلا دبا کر ہلاک کیا گیا۔پولیس حکام نے بتایاکہ سنجھورو کی رہائشی خاتون دو روز قبل گھر سے نکلی تھی، بعد میں اس کی لاش ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں