قتل کی لرزہ خیز واردات، چائے دیر سے دینے پربھائی نے بہن کو قتل کر دیا

واقعہ تحصیل شہداد پورکے گاؤں خمیسو بروہی میں پیش آیا، ملزم نے اپنی 19 سالہ بہن کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 9 مارچ 2023 21:47

قتل کی لرزہ خیز واردات، چائے دیر سے دینے پربھائی نے بہن کو قتل کر دیا
سانگھڑ (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 09 مارچ 2023ء) قتل کی لرزا خیز واردات، چائے دیر سے دینے پربھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ تحصیل شہداد پورکے گاؤں خمیسو بروہی میں پیش آیا، ملزم نے اپنی 19 سالہ بہن کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ملزم نے جیل سے اعترافی ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بہن نے چائے دینے میں دیرکی تو غصے میں پستول سے فائرکرکے بہن کو قتل کردیا اور واردات کے بعد تھانے پہنچ کر گرفتاری دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل صوابی میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ صوابی کے ضلع ٹوپی میں کتے کے بھونکنے پر جھگڑے کے دوران بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور بھابی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا کتا بھونکنے پر دونوں بھائیوں میں تکرار ہوئی، ملزم بھائی نے کتے کے بھونکنے سے نیند نہ آنے پر بھائی سے تکرار کی۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں