سانگھڑ میں چائلڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

سانگھڑ کی سعید مارکیٹ میں ظالم دوکانداروں کی جانب سے معصوم بچہ کے ہاتھ باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا

منگل 18 اپریل 2023 22:00

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2023ء) سانگھڑ میں چائلڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت سانگھڑ کی سعید مارکیٹ میں ظالم دوکانداروں کی جانب سے معصوم بچہ کے ہاتھ باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا واقعہ پر ایس ایس پی سانگھڑ کا نوٹس دو دوکانداروں پر ایف آئی درج کرلی گئی رپورٹ کے مطابق یہ دلخراش واقعہ آج سانگھڑ کی سعید مارکیٹ میں پیش آیا ظالم دکاندار نے معصوم بچے پر ظالمانہ اور جاہرانہ طریقہ استعمال کرتے ہوئے کمسن معصوم بچے کو جوتی چرانے کے الزام میں باندھ کر وحشیانہ تشدد کیا واقعہ کا ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دو دوکاندار شہریار قریشی اور شاہد یوسفزئی پر ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایچ او سانگھڑ زاہد حسین کمبویو نے دوکانداروں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا معصوم بچہ پر ہونے والے تشدد سماج اور اداروں پر سوالات اٹھتے ہیں ایک تو رمضان المبارک کے آخری ایام ہے اور بازار بھی کھچا کچ بھرا ہوتا ہے اور بڑی بات یہ ہے کہ پولیس کی بھاری نفری بھی ڈیوٹی پر موجود ہوتی ہے جبکہ ایک کمپلین سیل بھی بنایا گیا ہے مگر عوام کے ساتھ محافظ بھی اتنے ہی بے حس نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دکاندار کئی گھنٹے بچے پر اپنی عدالت لگا کر تشدد کا نشانہ بناتا رہا تین گھنٹے کے بعد ایک خاتون جوکہ پیشے سے ٹیچر تھی اس نے ہمت کرکے وڈیو ریکارڈ کی اور ظالم دکاندار کے چنگل سے معصوم بچے کو آزاد کرایا دوسری جانب قانونی اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور سانگھڑ میں سماجی تنظیمیں بہت سی چائلڈ پروٹیکشن کے نام پر کروڑوں روپے کا بجٹ لیکر کام کر رہی ہیں وہ اب ادارے کہاں گم ہیں سانگھڑ میں چائلڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا بھی نام سنا ہے کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرتا ہیسانگھڑ میں چائلڈ پروٹیکشن کا بلکل بھی کوئی کام نظر نہیں آتا جسکی وجہ سے آج سعید مارکیٹ میں معصوم بچے کی تذلیل کی گئی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں