عوام 25جولائی کو شیر پر ٹھپہ لگاکر عمران خان کی سیاست کو ٹھپ کردیں، شہباز شریف
عمران خان یوٹرن خان ہیں ، تصویر ملک کے ہر یو ٹرن پر لگنی چاہئے ، نواز شریف نے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھائے ،پنجاب میں سکول اور یونیورسٹیاں بنائی، ہم نے ہسپتالوں کی شکل اور حالت بدل دی ہے،عمران خان نے خیبرپختونخواکابیڑاغرق کردیا ہے،پشاور میں میٹرو بنی نہیں لیکن علاقہ کھنڈر بن گیا ہے، اقتدار میں آ کر کئی شہروں کو لاہورجیسے منصوبے دینگے،انشااللہ وہ وقت آئے گا جی ٹونٹی میں بھارت نہیں پاکستان ہو گا، سرگودھا میں اجتماعات سے خطاب
ہفتہ 21 جولائی 2018 23:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھائے ہیں اور پنجاب میں سکول اور یونیورسٹیاں بنائی ہیں،ہم نے ہسپتالوں کی حالت بدل دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسے گرفتار کیا گیا جس نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عظیم قوت بنایا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 13 جولائی کو بیٹی کے ساتھ بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر لندن سے پاکستان پہنچے، انہیں بیمار والدہ سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی گئی، دونوں باپ بیٹی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے خان، الزام خان اور بہتان خان روز ایک بات کرتا ہے اوریوٹرن لیتا ہے، جتنے پاکستان میں یو ٹرن کے نشان ہیں وہاں عمران خان کی تصویر لگائی جائے عوام خود سمجھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کس نے کام کیا اور کس نے شور مچا کر دھکا دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام اب کسی کے فریب میں نہ آئیں اور شیر پر مہر لگائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نوازشریف کیخلاف دن رات کرپشن کی بات کرتے تھے لیکن نواز شریف کیخلاف کرپشن کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پنجاب کی میٹرو پر انگلی اٹھائی اور پھر خیبرپختونخوا نے بھی میٹرو بنانے کی کوشش کی اور اس کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیدیا لیکن اب تک وہاں میٹرو نہیں بن سکتی اور پورا شہر کھنڈر بن گیا ہے اب پشاور میٹرو پر خرچ ہونے والی رقم تحقیقات ہو رہی ہے۔۔انہوں نے جلسے کے حاضرین سے استفسار کیا کہ کیا آپ پشاور کی طرح پنجاب کو برباد ہوتا دیکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں جہاں بھی ہمارے نمائندوں سے کوتاہی ہوئی میں معذرت چاہتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملی تو سرگودھا کو لاہور جیسا بنائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر کئی شہروں کو لاہورجیسے منصوبے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پشاور ، کراچی اور کوئٹہ کو لاہور بنانے کا کہا ہے ، کیاعمران خان پشاور کو لاہوربنانے کادعویٰ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پشاور کو لاہو بنادیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے، پشاور میٹرو میں 40 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، جس نے 40 ارب روپے کا فراڈ کیا، کیا اس فراڈیے کو آپ ووٹ دیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی کرپشن پر مہر لگادی ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے شہباز شریف بہت خطرناک آدمی ہے، عمران خان تمہیں بہت دیر بعد پتا چلا ہے۔عمران خان ایک لمحے کہے گا کالج بناکردوں گا، اگلے منٹ میں کہے گا نہیں بناکردوں گا۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام شیر پر ٹھپا لگاکر عمران خان کی سیاست کو ٹھپ کردیں۔انہوںنے کہاکہ آج ہم ایک طرف نیو کلیئر طاقت ہیں اوردوسری طرف ہمارے ہاتھ میں کشکول ہے،آگ اور پانی اکٹھے نہیں ہو سکتے اس طرح نیو کلیئر طاقت کشکول کے ساتھ نہیں چل سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ انہوںنے کہا کہ گر آپ نے ہمیں اعتماد سے نوازا تو کئی محاذوں پر بھارت کو شکست دیں گے ،پا کستان کو ترکی اور ملائشیا کے برابر لائیں گے ۔بھارت کو تعلیم،صحت ،ترقی ،خوشحالی میں شکست دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ انشا اللہ وہ وقت آئے گا جی ٹونٹی میں بھارت نہیں پاکستان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے خان نے 2013میں کہا تھا کہ پورے پاکستان کو بجلی دوں گا،کہاں ہے وہ بجلی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن لے آئیں تو آپ کا ہاتھ میرا گریبان ہو گا۔متعلقہ عنوان :
سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ستھرا پنجاب پروگرام کے پہلے مرحلہ کی کامیابی کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے کا بیک وقت آغاز کیا جارہاہے،صوبائی ..
سرگودھا میں سالڈ ویسٹ کمپنی کی سمری تیار،اگلے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی،ذیشان رفیق
سرگودھا ،پولیس مقابلہ میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ،ساتھی فرار ہو گیا
سرگودھا،ٹائر پھٹ کے باعث ٹریفک حادثہ ،ڈرائیور جاں بحق ، کلینر زخمی
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کی سمگل شدہ پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 4 پٹرول پمپس سیل
سرگودھا،پرانی رنجش میں بیوی نے بھائی اور بیٹے کی مدد سے اپنے آرا مزدور شوہر کو قتل کر دیا
حکومتی بہتر حکمت عملی کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی و مہنگائی میں کنٹرول آنا شروع ہو گیا ہے ،چوہدری حامدحمید ..
سرگودھا سمیت 42اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری
ڈپٹی کمشنرکابھاری گاڑیوں پر گنجائش سے زائد لوڈ کا سخت نوٹس،ہنگامی اجلاس طلب
ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس کاسرگودھا ریجن کی تین بارڈر پٹرولنگ پوسٹوں اور ریجنل آفس کا دورہ، چار دیواری ..
ڈی پی او کا جوڈیشل کمپلیکس سرگودھا کا دورہ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بلاک 29 میں کارروائی، 3ہزار 320 کلو ملاوٹی مرچیں تلف
سرگودھا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف