سرگودھا ، گھریلو جھگڑا کے دوران ناخلف بیٹے کا ماں پر تشدد

اتوار 24 مارچ 2024 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) سرگودھا میں گھریلو جھگڑا کے دوران ناخلف بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکا تیز دھار آلہ سے انگوٹھا کاٹ ڈالا اور فرار ہو گیا۔جس کی اطلاع پر خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ جھاوریاں کے علاقہ میں خاتون زہرہ بی بی ڈیرے پر موجود تھی کہ گھریلو جھگڑا کے دوران ناخلف بیٹے عارف نے اپنی ماں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکا انگوٹھا تیز دھار آلے سے کاٹ ڈالا اور موقع سے فرارہو گیا۔اس وقوعہ کی اطلاع پر خاتوں کو ریسکیو کر کے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اورتھانہ جھاوریاں پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں