پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،رائٹرشفقت محمود بگا

جمعرات 18 اپریل 2024 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ملک کے نامور پروڈیوسر ڈائریکٹر رائٹر شفقت محمود بگا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور خصوصاً سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بے پناہ صلاحیتوں کے مالک فنکار موجود ہیں مگر انہیں اپنے فن کا اظہار کرنے کا بڑے شہروں میں موقع نہیں ملتا جس کی وجہ سے یہ چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے نہیں آتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی محمد اشرف قریشی، پروڈیوسر ملک محمد عرفان سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں لاہور کراچی سے باہر نکل کر دیگر شہروں پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ اس سے نہ صرف آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے فنکاروں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں مدد ملے گی ۔اس موقع پر اشرف قریشی نے انہیں سرگودھا میں فنکاروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے فلم اور ڈرامے بنانے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں