سرگودھا میں معمولی رنجش میں تلخ کلامی پر 15 سالہ رکشہ ڈرائیور کو پتھر مار کر قتل کر دیا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 15:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سرگودھا میں معمولی رنجش میں تلخ کلامی پر 15 سالہ رکشہ ڈرائیور کو پتھر مار کر قتل کر دیا گیا جس کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی علاقہ رحیم پور میں 15 سالہ رکشہ ڈرائیور حسنین نواز اور آصف وغیرہ میں معمولی رنجش پر تلخ کلامی ہوئی تو آصف وغیرہ پتھر مار کر حسنین نواز کو شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں