ہیپاٹائٹس دُنیا بھر میں موت کی دوسری سب سے بڑی متعدی وجہ بن گیا ہے،ڈاکٹر سکندروڑائچ

جمعرات 18 اپریل 2024 18:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ہیپاٹائٹس سی انفیکشنز کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی انفیکشنز کی تعداد ُدنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو مجموعی طور پر ہیپاٹائٹس بی اور سی کا تقریباً دو تہائی عالمی بوجھ اُٹھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیپاٹائٹس دُنیا بھر میں موت کی دوسری سب سے بڑی متعدی وجہ بن گیا ہے جس میں سالانہ 1.3 ملین اموات ہوتی ہیں، پاکستان میں دُنیا میں سب سے زیادہ وائرل ہیپاٹائٹس سی انفیکشنز ہیں، پاکستان میں وائرل انفیکشن کی تعداد88 لاکھ ہو گئی ہے۔ ہیپا ٹائٹس سی کے تمام نئے انفیکشنز کا 44فیصد حصہ غیر محفوظ طبی انجیکشنزسے پھیلا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس دنیا بھر میں موت کی دوسری بڑی وجہ بن رہا ہے ،اسی میں تپ دق بھی شامل ہے ،ہیپاٹائٹس کے باعث سالانہ شرح اموات کی تعداد 13لاکھ ہوچکی ہے۔اس موقع پرپی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فواد حسین اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر غلام حسین فیضی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف چوہدری ودیگربھی موجود تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں