صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف شہدادپور پریس کلب کی احتجاجی ریلی

پیر 17 فروری 2020 23:48

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) محراب پور کے صحافی عزیز میمن کو بیدردی سے قتل کرنے کے خلاف شہدادپور پریس کلب کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سینئر صحافی نثار بالادی، سندھ صحافی سنگت کے مرکزی چیئرمین نور سندھی، قمر ملک، قاسم کلوئی، انجم بگھیو، شاد منگی، عبد اللہ داؤد پوتا، مہدی حسن پہنور، بشیر میمن، قربان شاہ، عباس ساند، سجاد خاصخیلی، دھنی ِبخش باگرانی، اسد ڈاہری، عمران آرائیں و دیگر نے کی مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ہوئی تھی مظاہرین سخت نعرے بازی کرتے ہوئے لطیف پارک تک احتجاج کیا گیا، ظالموں حساب دو عزیز میمن کے خون کا حساب دو، شہید عزیز میمن کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سر عام پھانسی دو، ملوث پولیس افسران کو اس مقدمہ میں شامل تفتیش کرو اس موقع پر مقررین نے کہ کہ شھید عزیز میمن نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز حق بلند کی ہے وڈیروں کی ناانصافیاں عوام کو اپنے قلم سے ظاہر کیا ہے محراب پور پولیس اس سازش میں برابر کا شریک ہے شہید کے خون کو انصاف نہ ملا تو سندھ بھر کے صحافی کراچی سے کشمور اور پھر پشاور تک احتجاج کیا جائے گا، ریلی کے اختتام پر شھید عزیز میمن کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی گئی۔

#

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں