صوبائی وزیربرائے قدرتی آفات میاں خالد محمود کا انارکلی دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور رنج کا اظہار

شرپسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں انکی سازشوں اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا ،صوبائی وزیربرائے قدرتی آفات

جمعہ 21 جنوری 2022 00:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) صوبائی وزیربرائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے انارکلی لاہور میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جانبحق ہونیوالوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ شرپسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں انکی سازشوں اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا انارکلی دھماکہ کے ذمہ داران اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ قدرتی آفات سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر حادثات میں سنگین نقصانات سے تحفظ کو یقینی بناتی ہیں حادثات کے بعد حکومت پر بے جا تنقید سے ہمارے پیارے واپس آتے ہیں نا ہمارے نقصان کا ازالہ ممکن ہوتا ہے حکومتی اقدامات کے ساتھ ضروری ہے کہ شہری بھی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے انتظامی اداروں کے احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے دن ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم سرماکی ایک نئی لہر داخل ہو گی سردی کی اس نئی لہر کے دوران مری، راولپنڈی،اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے جمعے کی شام سے پیر تک ان تمام علاقوں سمیت منڈی بہاؤ الدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر،میانوالی، فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے سوسم میں اس نئی تبدیلی کے ساتھ جمعے سے پیر تک حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورقصور میں بھی مزید بارشیں متوقع ہیں جبکہ اوکارڑہ، ساہیوال، پاکپتن،ڈی جی خان،لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال اور بہاولنگر جمعے کی شام سے ہفتے کے دن تک طوفانی بارشوں کی زد میں رہیں گے مری میں ہفتے اور اتوار کے دن تیز بارشیں اور برف باری سڑکوں کی بندش کا سبب بنیں گی،راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور سرگودھا میں بارشیں ہفتے کے اختتام پر شہری سیلاب کا سبب بنیں گی اس دوران مری کے پسماندہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی واضح امکانات ہیں جنھیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں موسم کی صورتحال کو رات اور دن کی تفریق کے بغیر مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہنگامی حالات میں خدمات سرانجام دینے والے ایمرجنسی سینٹرز متحرک رکھنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متعلقہ ضلعی ادارے ضلعی ایمرجنسی سینٹرز کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے تمام اتھاڑتیز کے مابین معلومات کے تبادلے کا سلسلہ بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متاثرہ علاقوں کی جانب سے سفر اختیار کرنیوالے عام شہریوں اور سیاحوں کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کر چکی ہے شہری کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنا ئیں سفر کے آغاز سے قبل موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھیں رات کے وقت سفر اختیار کرنے سے گریز کریں دن میں سفر کو ترجیح دیں سیاحتی مقام پر اپنی قیام کے انتظامات کی قبل از وقت کنفرمیشن کو یقینی بنائیں، خطرناک اور دشوارگزار راستوں پر سفر کے دوران اپنی پوری توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں سفر کے آغاز سے قبل اپنی سواری کی فٹنس، فیول اور بیٹری کی صورتحال بارے اطمینان کر لیں برفانی علاقوں میں سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کیلئے مخصوص زنجیروں سنو چینز کے استعمال کریں دو رویہ ٹریفک کے بہاؤ کی روانی کیلئے پارکنگ میں احتیاط برتیں بارشوں کے دوران برقی تنصیابات سے فاصلہ رکھیں گھروں میں برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں گیس ہیٹرز کے استعمال پر گرم کپڑوں کے استعمال کو ترجیح دیں کسی قسم کی ہنگامی صورتحال میں پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی 1129ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں