نارنگ منڈی اورگردونواح میں دوسرے روزبھی شدید بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا

ہفتہ 12 مارچ 2016 16:12

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) نارنگ منڈی اورگردونواح میں دوسرے روزبھی شدید بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا،شدید بارش سے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑاہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی میں گزشتہ روز بھی شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ہے جس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔زرعی ماہرین کے باعث تیار فصلوں کے لئے اتنی شدید بارشیں اور ژالہ باری نقصان دہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں