پی ڈی ایم کا مقصد حکومت کو گرانا نہیں بلکہ آئین اور جمہوریت کی بحالی ہے .خواجہ سعد رفیق
پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے‘عدالتوں پر دباﺅ ڈال کر انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں.نون لیگی راہنما کا سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب
میاں محمد ندیم اتوار 17 جنوری 2021 17:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں، یہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے کیونکہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط کی گئی ہے جبکہ جو چہرہ بظاہر جمہوریت کا تھا وہ بھی اب باقی نہیں رہا اور داغداد ہوچکا ہے سعد رفیق نے کہا کہ خواجہ آصف کے پیچھے یہ لوگ گزشتہ اڑھائی سال سے تھے اور ان سے کوئی کیس بن نہیں رہا تھا اور آج تک نہیں بن سکا لیکن چونکہ فرمائش لاڈلے کی تھی جسے رد نہیں کیا جاسکتا تھا اس لیے خواجہ آصف کو گرفتار کیا گیا.
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو جس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے اس میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالتوں کے فیصلے آچکے ہیں تاہم یہ شرمناک اور حیرتناک بات ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے باوجود خواجہ آصف کو ایک جعلی کیس میں پابند سلاسل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے لیے قید و بند کوئی نئی نہیں ہے تاہم وہ جلد سرخرو ہوکر واپس لوٹیں گے کیونکہ کسی کو تاحیات آپ پابند سلاسل نہیں رکھ سکتے. نون لیگی راہنما نے کہا کہ ہمیں گرفتار کروانے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ یہ قید و بند ہمارے نظریے کو مضبوط کرتے ہیں، آپ کوئی ایک آدمی تک توڑ نہیں سکے نہ ہی کسی ایک آواز کو بند کرسکے لیکن اس کے باوجود احتساب کے نام پر انتقام کا ایک ایسا سلسلہ ہے جو بند ہونے میں نہیں آرہا. انہوں نے کہا کہ پہلے نیب کے ذریعے یہ کام کیا گیا اور اب ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو بھی اس کام پر لگا دیا گیا ہے، تاہم یہ دور بہت جلد ختم ہوگا اور ملک میں جمہوریت، انصاف اور قانون کا سورج طلوع ہوگا‘خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنی پیش قدمی جاری رکھیں گے جبکہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پی ڈی ایم کے مقاصد بڑے ہیں. انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد یہ نہیں کہ ایک حکومت کو گرا دیا جائے اور اپنی حکومت بنائی جائے بلکہ پی ڈی ایم کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کو قائم کیا جائے جو 70 برس سے کسی نہ کسی شکل میں یرغمال بنی ہوئی ہے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب یہ کیفیت ختم ہونی چاہیے، اگر ملک کو آگے لے کر بڑھنا ہے تو اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں کہ ملک کو 1973 کے آئین کی روشنی میں آگے بڑھایا جائے اور قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے. انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی حکومت ہے جو ملک میں فساد اور فتنہ پیدا کرتی ہے، حکومتیں لائق اور نالائق بھی آتی ہیں لیکن ازخود فساد پیدا نہیں کرتی کیونکہ حکومتوں کو ملک میں امن قائم رکھنا ہوتا ہے لیکن یہ پہلا حکمران اور اس کے ٹوڈی ہیں جو سارا دن ٹی وی پر صرف گالیاں نکالتے ہیں، مغلظات بولتے ہیں، بہتان تراشی کرتے ہیں اور جھوٹے مقدمے نکالتے ہیں. مسلم لیگ (ن) کے راہنما نے کہا کہ ملک کے سربراہ اتنے فارغ ہیں کہ وہ چھوٹے چھوٹے لوگوں کی فکر کرتے ہیں کہ کون پکڑا گیا، کون جیل کوٹری میں ہیں، اس کے پاس بستر تو نہیں چلا گیا، اس کے پروڈکشن آرڈر تو نہیں ہوگئے، یہ بڑی چھوٹی باتیں ہیں جو ہم پہلی بار دیکھ رہے ہیں، ہم نے اپوزیشن بہت دیکھی ہے لیکن عمران خان کی آمریت اپنی مثال آپ ہے. انہوں نے کہا کہ وہ شخص جس نے جمہوریت کے لیے کچھ نہیں کیا، جس نے آمریت کے خاتمے کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کی، مارشل لا کا مقابلہ نہیں کیا اور جمہوریت کے لیے ایک گھنٹہ قید نہیں کاٹی وہ شخص اور اس کے ساتھی پاکستانی قوم سے انتقام لے رہے ہیں، یہ غیرسنجیدہ لوگ ہیں. انہوں نے کہا کہ مہینے میں 2 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں، اشیائے خورونوش کئی گنا مہنگی ہوچکی ہیں، قومی ادارے لڑکھڑا رہے ہیں، ہم ریلوے کو سیدھا کر گئے تھے اور اب دیکھیں کیا حال ہے انہوں نے کہا کہ اب پی آئی اے کی کتنی بے عزتی کروائی جارہی ہے، پہلے پائلٹس کے جعلی ڈگریوں کے معاملے پر پوری دنیا میں ملک کا تماشا بنوایا اور اب ملائیشیا میں طیارہ پکڑا گیا. انہوں نے کہا کہ ملک کو اناڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے، ملک ان کے ہاتھوں میں لرز رہا ہے اور غیر محفوظ ہوچکا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پی ڈی ایم اپنی پیش قدمی جاری رکھے اور اس حکومت سے پاکستان کی جان چھڑائے، پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات کرائے جائیں تاکہ یہاں ایک نمائندہ حکومت قائم ہو انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتوں پر دباﺅ ڈالنے اور سیاسی انتقام کا عمل بند کیا جائے کیونکہ اگر یہ بند نہیں ہوگا تو یہ شر چلتا رہے گا اور پھر ان کی بھی باری آنی ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ جب یہ جائیں ان کے ساتھ بھی وہ ہو جو ہمارے ساتھ ہوا ہے، تاہم یہ حدیں عبور کر رہے ہیں. خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی اپوزیشن ہے جو پھونک پھونک کر قدم رکھتی ہے، احتجاج بھی کرتی ہے اور کوشش کرتی ہے کہ ملک انتشار کا شکار نہ ہو تاہم یہ پہلی حکومت ہے جس کی یہ کوشش ہے کہ ملک میں انتشار ہو، اداروں کی آپس میں لڑائی ہو اور لوگ ایک دوسرے کے دست و گریباں ہوں.متعلقہ عنوان :
سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں ملیریا کے عالمی دن پر آگاہی واک و سیمینار
سیالکوٹ نمازِجمعہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ترجمان پولیس
سیالکوٹ ہیموفیلیا مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے، راحیلہ ..
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،سینکڑوں پتنگیں و ڈوریں برآمد ،2ملزمان گرفتار
سیالکوٹ میں کتب میلہ کا افتتاح
چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت موٹر سائیکل سکیم سے طالبات ضرور استفادہ کریں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ
ایمانداری اور دیانت داری سے کام کرنے والے محنتی ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، اعتزاز حسین
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
اساتذہ کو معاشر ے میں باوقار مقام دیئے بغیر ملک میں میعاری تعلیم کا فروغ ممکن نہیں،سی ای او ایجوکیشن ..
آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب پاکستان دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسکہ
سیالکوٹ،موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے13افراد موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حاجی پورہ ڈسکہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، چیف آفیسرضلع کونسل سیالکوٹ
سیالکوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے