سبی اور گردونواح میں3.2شدت کا زلزلہ، لوگ خوف میں مبتلا

زلزلے سے خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے ، زلزلے کا مرکز سبی سے 82 کلومیٹر شمال مشرق میں بتایا گیا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 اکتوبر 2021 22:17

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2021ء) سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے سے خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے ، زلزلہ پیما ء مرکزکے نزدیک ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز سبی سے 82کلومیٹر شمال مشرق میں بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی، بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔  پروو نشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث مکانات کے ملبے تلے دب کر 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں