سبی ،انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرشہر کے مختلف مقامات پر تقریبات انعقاد

ڈپٹی کمشنرکی قیادت میں واک اور سرکٹ ہاوس میں ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا

بدھ 9 دسمبر 2020 16:05

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2020ء) سبی میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرشہر کے مختلف مقامات پر تقریبات انعقاد کیئے گئے ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی کی قیادت میں واک اور سرکٹ ہاوس میں ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی میر چاکر خان رند یونیوسٹی سبی کے وائس چانسلرڈاکٹر پروفیسر علی نواز مینگل تھے تقریب میںمختلف محکموں کے آفیسران ،شہریوں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سبی میں بھی انسدادبد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کی ریلی میں اے ایس پی سبی ارسلان زاہد ،ایکسین ایری گیشن میر عبدالظاہر مینگل ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی ،ڈپٹی دائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد افضل قریشی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی میر محمد اسلم لغاری ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو ،ڈپٹی ڈی ای محمد انور لاشاری سمیت دیگرضلعی آفیسران شریک تھے ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے ،ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتا ہوا آفیسر کلب کے سامنے پہنچا جہاںپر ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنرسبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن بدقسمتی کے ساتھ ہمارئے معاشرئے میں ناسور کی طرح اپنی جڑیں مضبوط بناتی جارہی ہے جو آہستہ آہستہ ہمارئے معاشرئے کو کھوکھلا بناتی جارہی ہے جس کے خاتمہ کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگااور نئی نسلوں میں انسدا د بدعنوانی کے حوالے سے شعوروآگاہی پھیلانا ہوگی تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ بن سکے،انہوں نے کہا کہ کرپشن چاہیے کسی بھی قسم کی ہو اس کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کومل کر جہاد کرنا ہوگا تاکہ ہمارا پیارا وطن پاکستان اس ناسور سے پاک ہو سکے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کرپشن کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور بعد ازیں ریلی پراختتام پذیر ہوگیاعالمی دن کے موقع پر کرپشن کے خلاف سرکٹ ہاوس میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیوسٹی سبی ڈاکٹر پروفیسر علی نواز مینگل تھے سیمینار میں ڈی آئی جی پولیس سبی سید فدا حسین شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی علی احمد درانی ،چیف آف خجک سردار محمد خان خجک،اے ایس پی سبی ارسلان زاہد ،ڈویژنل ڈائریکٹر شوشل ویلیفئر سبی ڈویژن میر دین محمد مری ،ایکسین ایری گیشن میر عبدالظاہر مینگل ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی ،ڈپٹی دائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد افضل قریشی ،اسسٹنٹ کمشنر سبی میر اسماعیل مینگل ،لیویز رسالدار میر محمد عارف مری سمیت ضلعی آفیسران ،پولیس نمائندوں ،سول سوسائٹی ،سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیوسٹی سبی ڈاکٹرپروفیسر علی نواز مینگل ،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج سید فدا حسین شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی علی احمد درانی ،چیف آف خجک سردار محمد خان خجک اور دیگر مقررین مقررین نے کہا کہ کرپشن و بدعنوانی کے باعث معاشرئے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے،بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ ماں کی گود اور گھر تربیت گاہ ہوتا ہے اگر ہم اپنے بچوں کو بہتر تربیت دیں کر معاشرے کا ایک ایماندار فرد بنا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو کرپشن کے خلاف تربیت دیں اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر رشوت کا خاتمہ کر کے اپنے ملک کو کرپشن سے پاک کر سکتے ہیںتقریب کے اختتام پر وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیوسٹی سبی ڈاکٹرپروفیسر علی نواز مینگل ،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج سید فدا حسین شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی علی احمد درانی ،چیف آف خجک سردار محمد خان خجک اور اسسٹنٹ کمشنر سبی میر اسماعیل میں شیلڈ وانعامات تقسیم کئے گئے ہیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں