سبی،بیوی کو قتل ، بیٹے کو زخمی کرنیوالے مرکزی ملزمان سرعام گھوم رہے ہیں، گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے، کوڑا خان جت

پیر 1 مارچ 2021 16:40

ْسبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) دو سال قبل سات مسلح افراد نے میرے گھر پر حملہ کر کے میری بیوی کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا ،لیویز نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ چار ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے ،قتل میں ملوث مرکزی ملزمان سر عام گھوم رہے ہیں لیویز ملزمان کو گرفتار کر کے مجھے انصاف فراہم کریں ،انصاف کے حصول کے لئے کوڑا خان جت اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ صحافیوں کے پاس پہنچ گئے ،ضلع سبی گاوں تلی کے رہائشی کوڑا خان جٹ نے سبی میں صحافیوںکو بتایا کہ دو سال قبل گاوں تلی میں رات ساڑھے بارہ بجے جدید اسحلہ سے لیس سات مسلح افراد نے میرے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں میری بیوی عزیزاں اور بیٹا حسین بخش شدید زخمی ہو گئے تھے بعد ازان میری بیوی عزیزاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاڑکانہ ہسپتال میں جانبحق ہو گئی انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے خلاف لیویز تھانہ میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ مرکزی ملزمان فرار ہو گئے تھے اور اب چاروں مرکزی ملزمان سر عام گھوم رہے ہیںاور مجھے قتل کرنے کی سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹھکانوں کی نشاندہی کی ہے ملزمان اور ان کے ٹھکانوں کی نشان دہی کرنے کے باوجودلیویز فورس ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،چیف جسٹس بلوچستان ،کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سبی سے اپیل کی ہے کہ میری بیوی اور بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیوی اور بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو میں پریس کلب کے سامنے تا دم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دونگا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں