سبی ڈویژن کو سرسبز بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے،سید آغا فیصل شاہ

ہفتہ 9 فروری 2019 20:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) رکمشنر سبی ڈویژن سید آغا فیصل شاہ نے کہا ہے کہ سرسبز ماحول ہماری بقاء کیلئے ناگزیر ہے سبی ڈویژن کو سرسبز بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے سبی ڈویژن میں شجر کاری مہم کے دوران لگائے جانے والے درختوں کی حفاظت کے لئے آفیسران وسول سوسائٹی سمیت شہری اپنے ذمے داریوں کا احساس کریں درختوں کو کاٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے سبی میں ہر گھر دودرخت مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام ہمارا ساتھ دیں شجر کاری مہم اور پودوں کی حفاظت کیلئے عوام میں شعور وآگہی میڈیا کے نمائندے بہتر انداز سے کرسکتے ہے گرین سبی کے خواب کو پورا کرنے کیلئے شہریوں سمیت میڈیا اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سبی میں وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر ایک گھر دودرخت مہم کا باقاعدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ، ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی ، ایکسین پبلک ہیلتھ سبی نیاز احمد خواجہ خیل ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر فضل قریشی ، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرسبی دین محمد مری ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی حاجی جان محمد صافی ، ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ، اسسٹنٹ کمشنر میر ممتاز مری ، تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین ، سالدار لیویز میر محمد عارف مری ، ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی سبی محمد داؤد کاکڑ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگور ، راحت حمید پاپولیشن ویلفیئر آفیسرمحکمہ بہبود آبادی اورنگ زیب ، ایکسین بی اینڈ آر سبی میر حبیب الرحمن ، ایس ڈی او محکمہ جنگلات ، طارق خان ، آر ایف سی میر محمد یوسف بنگلزئی ، میر علی داد ، سلیم خجک کے علاوہ مختلف محکموں کے آفیسران محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی بڑی تعد موجود تھی کمشنر سبی ڈویژن سید آغا فیصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ، ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی ودیگر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے کیونکہ جب تک درخت لگارہے گا آپ کو سایہ بھی دیتا رہے گا ساتھ ہی آپ کو ثواب بھی ملتا رہے گا ماحول سے آلودگی کا خاتمہ بھی ہوگا جب ماحول صاف ہوگا تو صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا انہوں نے کہا کہ شہر کی خوب صورتی کا بحال رکھنے کیلئے درختوں کا تحفظ اور دیکھ بھال بھی ضروری اقدام ہے محکمہ جنگلات شجر کاری مہم میں لگائے جانے والے درختوں کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی اقدامات کررہے ہے عوام اور میڈیا کے نمائندے شجر کاری مہم کا کامیاب بنانے کیلئے شعور وآگہی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگانے کے ساتھ ساتھ درختوں کے فائدوں کے حوالے سے بھی بتائیں درختوں کی افادیت اہمیت کا اجاگر کیا جاسکے اس موقع پرڈویژنل فارسٹ آفیسر سبی میر جعفر خان بلوچ و فارسٹ آفیسر سبی زاہدرندنے آفیسران کو آگہی فراہم کرتے ہوئے بتا یا کہ وزیر اعظم عمران خان و وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہداہات ہر سبی سمیت بلوچستان بھر میں شجر کاری مہم شروع کردی گئی ہے سبی میں شجر کاری مہم کے دوران40 ہزار لگائے جائیں گے پہلے دن 3ہزار5سو پودوں کو ٹارگٹ دیا گیاہے انہوں نے بتایا کہ شجر کاری مہم کے دوران بلوچستان بھر میں 12لاکھ جبکہ سبی ڈویژ ن میں 2لاکھ 70ہزار پودے لگائیں جائیں گے جس میں پاک افواج ایف سی پولیس لیویز سمیت تمام محکموں کے علاوہ مقامی شہر ی بھی اپنی ذمے داریوں کو پورا کرتے ہوئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے واضح رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں ماحول کو بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر9فروری سے بلوچستان بھر میں ایک گھر دودرخت مہم کا آغاز کردیا گیا بعدازاں کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ، ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی کے علاوہ میڈیا و آفیسران نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں