سبی میں تبلیغی اجتماع کے موقع پر لگنے والا صوبے کا سب سے بڑا لنڈا با زار لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ہفتہ 9 فروری 2019 20:59

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) سبی میں تبلیغی اجتماع کے موقع پر لگنے والا صوبے کا سب سے بڑا لنڈا با زار لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا صوبے میں شدید سردی کے باعث تبلیغی اجتماع میں لگنے والے لنڈا بازار کی رونقوں میں اضافہ سبی سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے سینکڑوں افراد نے گرم کپڑوں کمبل رضائی اور دیگر اشیاء کی خریداری کر تے نظر آرہے ہیں لنڈے بازار میں اعلیٰ کوالٹی کے کپڑے کوٹ گرم جرسیاں جراب برتن کمبل رضائی کے علاوہ کھانے پینے کی اشیاء اور خشک میوہ فروٹ انتہائی کم ریٹ پر دستیاب ہونے کے باعث لوگوں کے خریداری کا مرکز ہیں جہاں غریب افراد بھی خوشی سے خرید نے میں مگن نظر آرہے ہیں تبلیغی اجتماع کے موقع پر لگنے والا لنڈا بازار صوبے کا سب سے بڑا بازار کہلاتا ہے لوگوں کو سارا سال اس بازار کا انتظار رہتا ہے کیونکہ اس موقع پر لگنے والے بازار میں پور پاکستان سے تاجر برادری اپنا سامان لیکر آتے ہیں جہاں بڑے خریداری کرتے ہیں وہیں بچوں کے لیئے کھلونوں کے بڑے وسیع بازار بھی لگتے ہیں چار دن تک لگنے والے اس بازار میں کڑوروں روپے کا کاروبار ہوتا ہے سبی کی تاجر برادری اور پٹرول پمپ مالکان وافر مقدار میں پٹرول اور اشیاء خوردونوش کا سامان اجتماع شروع ہو نے سے قبل زخیرہ کر لیتے ہیں وہیں قصابوں کی دوکانوں پر اونٹ ،بیل ،بکروں اور دنبوں کا گوشت بھی انتہائی کم ریٹ پر فروخت ہوتا ہے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیںایف سی پولیس لیویز بلوچستان کانسٹیبلری اور سادہ کپڑوں میں اہل کار تعینات کیئے جاتے ہیں جبکہ ڈروں کیمروں کے ذریعے چوبیس گھنٹے اجتماع گاہ کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی ہے

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں